اسحاق ڈار سعودی عرب روانہ، او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے
نائب وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونا 4300روپے فی تولہ مہنگا
اجلاس کی تفصیلات
سینیٹر اسحاق ڈار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے ایرانی مظاہروں کے ردعمل میں امریکہ کے ایران پر ممکنہ حملے کی مخالفت کردی
پاکستان کا وفد
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار دوسری عرب اسلامک سمٹ میں بھی پاکستانی وفد کا حصہ ہوں گے، جس کی قیادت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔
اجلاس کا مقصد
سربراہی اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور اور فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔








