جے یو آئی نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی
جے یو آئی کا پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات پر وضاحت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علماءاسلام (ف) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کی خبروں پر وضاحت جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر ججوں سے چیف جسٹس بنانے کا آئیڈیا ہمارا نہیں، عدلیہ کا ہے: رانا ثنا اللہ
ذرائع کی جانب سے بیک ڈور رابطوں کی اطلاعات
گزشتہ روز ذرائع نے خبر دی تھی کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ایک مرتبہ پھر بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں، جن میں جے یو آئی نے عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے پارٹی رہنما مشعال یوسف زئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ترجمان جے یو آئی کی جانب سے تردید
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں ہے اور نہ ہی سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک دیا گیا ہے۔ اسلم غوری نے کہا کہ میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
عدلیہ کا احترام اور اپوزیشن کے ساتھ رابطے
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہونا چاہئے، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا، مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔