شہریوں سے بھتہ لینا پولیس افسران کو مہنگا پڑگیا

بھتہ لینے کے الزام میں برطرفی
حیدرآباد (ویب ڈیسک) شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 6 افسران اور اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز
برطرف اہلکاروں کی تفصیلات
ایس ایس پی کے مطابق شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ برطرف اہلکاروں نے شہریوں کو اغواء کر کے 19 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غزنی میں شیعہ برادری کا افغان حکومت کی حمایت کا اظہار
اثرات اور موجودہ صورتحال
جیونیوز کے مطابق ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ بھتہ وصول کرنے کے الزام میں 2 اہلکار جیل میں ہیں۔
کراچی میں مزید کارروائی
یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بھی پولیس اہلکاروں کی مبینہ رشوت کی وائرل ویڈیو پر حکام نے نوٹس لیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی ون فائیو نے ویڈیو میں نظر آنے والے اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ون فائیو ہیڈکوارٹر کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیا تھا.