ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا …… میرےپسندیدہ اشعار میں شامل ہے: مریم نواز

یوم اقبالؒ کی مناسبت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ”میں اس کابندہ بنوں گا…… جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگا“۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم اقبالؒ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم اقبالؒ پر عظیم مفکر اور شاعر علامہ اقبالؒ کی فکرو بصیرت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قیام پاکستان کیلئے شاعر مشرق کی فکری خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ نسل نو کے لیے شاعر مشرق اقبالؒ کا پیغام خودی اور بیداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹریفک کی راہوں میں: ایک ٹرک ڈرائیور کی مدد کی حیرت انگیز داستان

نوجوان نسل کی رہنمائی

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو فکر اقبال سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے۔ شکوہ اور جواب شکوہ علامہ اقبالؒ کی لازوال تخلیقات ہیں۔ علامہ اقبالؒ کی شاعری اردو زبان پر لازوال احسان ہے، فارسی کلام بھی اپنی مثال آپ ہے۔ کلام اقبالؒ کو تعلیمی نصاب کا زیادہ سے زیادہ حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔ یوم اقبالؒ پر شاعر مشرق کی فکر کو اپنانے اور پاکستان کو سربلند کرنے کا عہد کرتے ہیں۔ اقبالؒ کی تعلیمات اور افکار پر عمل ہی ان سے عقیدت کا بہتر طریقہ ہے۔

اقبالؒ کا پیغام

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے برصغیر کے مسلمانوں کو بیداری کا پیغام دیا اور دو قومیت کا شعور بیدار کیا۔ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے نوجوانان برصغیر کو بلند کردار کا شعور دیا۔ علامہ اقبالؒ کی فکر انگیز شاعری نے برصغیر کے مسلمانوں کو متحرک اور بیدار قوم میں تبدیل کردیا۔ شاعر مشرق کی فکر اور سوچ کے مطابق پنجاب کے دہقان کو خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ”ہومیراکام غریبوں کی حمایت کرنا ……دردمندوں سے ضعیفوں سے محبت کرنا“ پسندیدہ اشعار میں شامل ہیں۔ ”میرے اللہ برائی سے بچانامجھ کو ……نیک جوراہ ہو،اس رہ پہ چلانا مجھ کو“ بچوں کیلئے میری دعا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...