ثانیہ عاشق آٹزم سینٹر کے پراجیکٹ کا جا ئزہ لینے پہنچ گئیں ، تعمیراتی معیاراور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت

پنجاب کی وزیر اعلیٰ کی ہدایت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی مشیر برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق آٹزم سینٹر کی زیر تکمیل سینٹر کا جائزہ لینے پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئیڈیاز 2024، پاکستان میں بنائے گئے جدید ترین جہاز اور ہتھیار دیکھنے پوری دنیا سے لوگ آگئے
آٹزم سکول پروجیکٹ کا دورہ
ثانیہ عاشق نے ٹاؤن شپ میں واقع ڈی ون میں پہلے سرکاری آٹزم سکول پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ صوبائی مشیر نے آٹزم سکول پروجیکٹ میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست،پاکستان ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں پہنچ گیا
تعمیراتی معیار کی ہدایت
صوبائی مشیر ثانیہ عاشق نے آٹزم سکول پروجیکٹ کے تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: نام نہیں بکتے، صرف جیت ہی فروخت کی جا سکتی ہے
بریفنگ کی تفصیلات
صوبائی مشیر ثانیہ عاشق کو سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور ڈی جی سپیشل ایجوکیشن نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا۔ جونیئر سیکشن کے لیے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کے لئے 10 کلاس روم بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی چیمپئنز ٹرافی ناکام بنانے کیلئے دیگر کرکٹ بورڈز کو بھاری رقم کی پیشکش
گراؤنڈ فلور کی سہولیات
گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن، 10 کلاس روم، تھراپی روم، پیڈز روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم، ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کردیا
فرسٹ فلور کی سہولیات
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ فرسٹ فلور پر 3 کلاس روم، ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم، لائبریری، ریسورس روم اور میٹیریل ڈیولپمنٹ روم قائم ہوں گے۔ آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کے لیے 2 مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی۔
وزیراعلیٰ کی حمایت
صوبائی مشیر ثانیہ عاشق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کی جلد از جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ آٹزم سکول کا پروجیکٹ وزیراعلیٰ کے دل کے بہت قریب ہے۔ آٹزم کا شکار بچے معاشرے کی محبت اور توجہ کے مستحق ہیں۔