نہتے شہریوں پر حملہ کرنیوالے بزدل دہشتگرد انجام کو ضرور پہنچیں گے:وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت

وزیر اعلیٰ پنجاب کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں 5 روز سے انٹرنیٹ سروس متاثر
قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع
وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
سوگوار خاندانوں سے ہمدردی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ نہتے شہریوں، خواتین اور بچوں پر حملہ کرنے والے بزدل دہشت گرد ضرور اپنے انجام کو پہنچیں گے۔