حکومت کا قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے پاکستانیوں کے خلاف سخت اقدام

حکومت کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے۔
یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ بھارت نے آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
پاسپورٹ حکام کی انفارمیشن
ایکسپریس نیوز کے مطابق، پاسپورٹ حکام نے فہرست میں لندن مظاہروں سے شہرت پانے والے شایان علی اور پی ٹی آئی رہنما ملائکہ بخاری کا نام بھی شامل کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹیج اداکارہ سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، متاثرہ ہسپتال منتقل
پی سی ایل میں شامل نام
پی سی ایل میں شامل افراد کے نام یہ ہیں:
- سعدیہ فہیم
- فہیمم گلزار
- ماہین فیصل
- سدرہ طارق
- حبہ طارق
- وقاص چوہان
- محسن حیدر
- ضمیر اکرم
- سردار تیمور
- محمد پرویز علی
- رخسانہ کوثر
- شیخ محمد جمیل
- مہران حبیب
- زہیر احمد
- رحمان انور
- محمد صادق خان
- خدیجہ کاشف
- محمد نوید افضل
- شہزاد قریشی
- سلیمان علی شاہ
- بلال انور
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب کے لیے الیکشن ٹربیونل کا اعلان کردیا
مزید کارروائیاں
پی سی ایل میں ان تمام افراد کے نام شامل کیے گئے ہیں جو نام مقدمے میں درج ہیں۔ 23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں، تاہم ان 23 افراد کے پاسپورٹ معطل کر دیے گئے ہیں۔
برطانوی حکام کو خط
تمام افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے۔ اگر انہیں پاکستان لایا جاتا ہے، تو اس صورت میں ان افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا۔