پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں یوم اقبال پر تقریب، کیک کاٹا، ملکی ترقی و استحکام کیلئے خصوصی دعا

یوم اقبال کی تقریب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں یوم اقبال کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئر پرسن پنجاب او پی سی بیرسٹر امجد ملک تھے، کمشنر پنجاب او پی سی مرزا نصیر عنایت، ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید، سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز پاکستان مسلم لیگ(ن) نور الحسن تنویر اور پنجاب او پی سی افسران کے علاوہ مختلف ممالک سے آئے ہوئے نمایاں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

نیک خواہشات کا اظہار

کمشنر پنجاب او پی سی مرزا نصیر عنایت اور جملہ ٹیم نے بیرسٹر امجد ملک کی بطور وائس چیئرپرسن پنجاب او پی سی تعیناتی پر خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے

بیرسٹر امجد ملک کا خطاب

وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانان ہند میں آزادی اور حریت کا جذبہ بیدار کیا، پاکستان کا قیام علامہ اقبال کے خوابوں کی ہی ایک زندہ و جاوید حقیقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعلیٰ امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست

مسائل کے حل کی اہمیت

وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب او پی سی افسران کو علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں اسی جذبے اور لگن سے کام کرنے کی تلقین کی تاکہ دیار غیر میں بسنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو فوری حل کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

تقریب کے اختتام پر دعا

بعد ازاں، وائس چیئر پرسن بیرسٹر امجد ملک نے پنجاب او پی سی افسران کے ہمراہ یوم اقبال کی خوشی میں کیک کاٹا، تقریب کے اختتام پر ملکی ترقی، خوشحالی و استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...