مسلم لیگ ن نے اے این پی کی بڑی وکٹ اڑا دی
زاہد خان کا اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ
دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے اے این پی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زاہد خان کا کہنا ہے کہ کل میرے حلقے دیر میں میری رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن ہوگا جس میں اے این پی چھوڑنے اور مسلم لیگ ن میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر محمد علی ملک نے دولتِ مشترکہ کا نوجوانوں کا اعلیٰ اعزاز اپنے نام کر لیا، عبیرہ ضیاء کی مبارکباد
مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما امیر مقام کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کروں گا۔ یاد رہے کہ زاہد خان نے کئی ماہ سے پارٹی سرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی حلقہ نمبر 6چکوٹھی اور بیل پٹنگی سے درجنوں افراد جماعت اسلامی میں شامل
خاندانی اور ساتھیوں کی مشاورت
سماء نیوز سے خصوصی گفتگو میں زاہد خان کا کہنا تھا کہ خاندان اور ساتھیوں کی مشاورت کے بعد ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، میرے ساتھ خاندان اور ورکرز بھی ن لیگ میں شامل ہوں گے۔
سینیٹر زاہد خان کی تاریخ
واضح رہے کہ سینیٹر زاہد خان 34 سال تک عوامی نیشنل پارٹی سے وابستہ رہے ہیں۔








