کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے سے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ، خواجہ آصف کا سخت ردعمل
وزیر دفاع خواجہ آصف کا بھارتی میڈیا کے دعویٰ پر تبصرہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی میڈیا کے کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے سے متعلق دعویٰ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھارت کو سخت ردعمل دینے کے حق میں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 7.41 روپے کمی کا وزیراعظم ریلیف پیکیج برقرار
پاکستان-بھارت تعلقات میں کشیدگی
ہم نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اس وقت پاکستان کے ساتھ بالواسطہ جنگ کی حالت میں ہے اور وہ اس معاملے پر بھارت کو سخت ردعمل دینے کے حق میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال بنگلہ دیشی وزیراعظم کی حلف برداری میں شرکت کے لیے ڈھاکہ روانہ
دہشت گردی اور عدم استحکام
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ملک میں عدم استحکام کےلیے کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں چینی شہریوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے چلے جائیں، افغانستان کی زمین پاکستان میں دہشت گردی کےلیے استعمال ہوتی ہے۔
افغان حکومت کے اقدامات کی ضرورت
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت کا ان عناصر کے خلاف کارروائی کےلیے فیصلہ کن اقدامات کرناپڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کی بیسز موجود ہیں، انہیں مقامی سہولت کاری بھی حاصل ہے۔








