پرتھ : تیسرے ون ڈے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی 72رنز پر چوتھی وکٹ گر گئی

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان فیصلہ کن میچ

پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ 72 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: چائنہ چوک: پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف آپریشن کا فیصلہ، کارکنان اب بھی موجود

ٹاس اور ابتدائی وکٹیں

تفصیلات کے مطابق تین میچز کی سیریز پر مشتمل آخری ون ڈے میچ پرتھ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میزبان آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گری، آسٹریلوی اوپنر بلے باز جیک فریزر 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ کینگروز کا دوسرا نقصان 39 رنز پر ہوا جب آرون ہارڈی شاہین آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ جوش انگلیس 56 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے مقابلے میں نئی انٹری نے پاکستانی آٹو سیکٹر کی تازہ دم کر دیا

چوتھی وکٹ اور سیریز کی صورتحال

آسٹریلیا کے 72 کے مجموعی سکور پر چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی میتھیو شارٹ 22 رنز پر حارث رؤف کا شکار بنے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور اب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا گیا

پچھلے میچز کا جائزہ

پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگی ترین ہیوی بائیکس اب کروڑوں میں نہیں صرف لاکھوں میں خریدیں، ایک سے بڑھ کر ایک۔۔۔

پاکستان کے لیے سنہری موقع

پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے، اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔

اسکواڈ کی تفصیلات

پاکستان سکواڈ: صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، محمد رضوان (کپتان)، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔
آسٹریلیا سکواڈ: میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش انگلیس (کیپٹن)، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زیمپا، اسپینسر جانسن، لانس مورس۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...