مریم پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں، اپنا علاج باہر سے کراتی ہیں: بیرسٹر سیف

تنقید کا آغاز
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو سموگ کے رحم و کرم پر چھوڑ کر باپ بیٹی یورپ کی سیر پر نکلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کل سعودی عرب روانہ ہونگے
سموگ کی صورتحال
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں سموگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اور باپ بیٹی جنیوا کی تازہ ہواو¿ں میں گھوم رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کا معاملہ: تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمٰن کو کیا اختیارات دیے؟ صالح ظافر کا اہم انکشاف
پرائیویٹ جیٹ کا استعمال
انہوں نے کہا اطلاعات ہیں کہ مریم نواز نے پرائیویٹ جیٹ ہائر کیا ہوا ہے، جہاز نے صندوقوں اور سوٹ کیسز سے بھر کر اڑان بھری ہے، ملک کی حالت قابل رحم ہے اور ان کے شاہی خرچے ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
یہ بھی پڑھیں: سول ایوییشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا
عوام کی مشکلات اور مذاق
مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ پنجاب میں بدترین سموگ کی وجہ سے زندگی کے معمولات معطل ہیں، باپ بیٹی کا جنیوا میں گھومنا پنجاب کے عوام کے ساتھ مذاق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنے ہی ملک کے بچے مار کر ہم سے لاشوں کا سوال کر رہی ہے، یاسمین راشد
لیڈروں کی فطرت
ان کا کہنا ہے کہ فارم 47 کے لیڈروں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے، فارم 45 والے لیڈرز عوام کے غم خوار اور فارم 47 والے عوام کا مذاق اڑاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیسری عالمی جنگ ہمارے سر پر، روس خلا میں کیا کر رہا ہے؟ زندہ نوسٹرڈیمس کہلانے والے نجومی کی تہلکہ خیز پیشگوئی
صحت کے شعبے پر سوالات
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے ہسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، کئی باریاں لینے کے باوجود ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں اپنا علاج کروا سکیں، پنجاب کے ہسپتال ادویات کی قلت اور بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
دوہرا معیار
انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں لیکن خود علاج باہر سے کراتی ہیں، قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شریف خاندان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔