پی آئی اے کی نجکاری، مفتاح اسماعیل کھل کر بول پڑے
مفتاح اسماعیل کا پی آئی اے کی نجکاری پر بیان
کراچی (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں سنجیدہ ہی نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بدین: بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے پر لیڈی ڈاکٹر گرفتار
نجکاری کے عمل میں مشکلات
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کبھی نجکاری کے حامی نہیں رہے، تمام بولی دہندگان کو چھوڑ کر ایک بولی دھندہ کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے سے نجکاری کے پورے عمل کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل
شفاف تحقیقات کا مطالبہ
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
حکومتی پیشکش اور بولیاں
یاد رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 85 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی تاہم صرف ایک بولی دہندہ نے 10 ارب روپے کی بولی لگائی، حکومت نے 10 ارب روپے کی بولی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو کوڑیو ں دام فروخت نہیں کر سکتے۔