کراچی: طلائی زیورات پہنے لڑکی کی تشدد زدہ لاش برآمد
لاش کی دریافت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپر ہائی وے کے علاقے کچرا کنڈی سے تشدد زدہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا: عظمیٰ بخاری
تحقیقات کا آغاز
پولیس کی جانب سے سپر ہائی وے کچرا کنڈی سے گزشتہ روز ملنے والی لاش کے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زمین پھٹی نہ آسمان گرا، پنجاب میں شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس خاموش، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا
لڑکی کی شناخت
پولیس نے بتایا کہ 25 سالہ لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی تاہم لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن نے ایران کے جوہری تنازع پر ثالثی کی پیشکش کردی
پہنے ہوئے زیورات اور کپڑے
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ لڑکی نے طلائی زیورات اور مہنگے کپڑے پہنے ہوئے ہیں، شبہ ہے کہ لڑکی کو کسی اور جگہ قتل کر کے لاش سپرہائی وے پر پھینکی گئی ہے۔
موت کی صورت حال
پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کی لاش شناخت ہونے تک سرد خانے میں رکھی گئی ہے جبکہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔








