معروف پروڈیوسر فرقان حیدر انتقال کرگئے

سید فرقان حیدر رضوی کا انتقال
ٹیکساس(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سٹیج ڈرامہ پروڈیوسر سید فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی نے انڈونیشیا میں ایسی حرکت کردی کہ گرفتار کرلیا گیا، سزائے موت کا سامنا۔
اہل خانہ کی تصدیق
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی کے انتقال کی تصدیق اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق سید فرقان حیدر رضوی گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور جہلم میں موسلادھار بارش، مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق
نماز جنازہ کی اطلاع
سید فرقان حیدر کی نماز جنازہ آج ڈیلاس کے مومن سینٹر میں ادا کی جائے گی۔
سید فرقان کا فن اور خدمات
سید فرقان حیدر نے سٹیج ڈراموں کی دنیا میں معین اختر اور عمر شریف جیسے فنکاروں کو روشناس کرایا۔ ان کے ڈرامے ’بکرا قسطوں پر‘، 'مصیبت در مصیبت'، اور 'بچاؤ معین اختر' نے پاکستانی سٹیج ڈراموں کو عالمی سطح پر پذیرائی دلائی۔