فیلڈنگ کے دوران بابر اعظم کے عمل نے سب کے دل جیت لئے
پاکستان کی فتح
پرتھ(ڈیلی پاکستان آن لائن) جہاں پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کو شکست دے کر 22 سال بعد سیریز اپنے نام کرلی، وہیں قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے عمل سے کمینٹیٹرز اور سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کے نیفے میں پستول چل گیا
شاہین آفریدی کا زخمی ہونا
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی بولنگ کے دوران تھرو کی گئی بال کو پکڑتے وقت انگوٹھے پر بال لگنے سے زخمی ہوئے۔ بال کی تھرو تیز ہونے سے شاہین آفریدی کے انگوٹھے میں درد اٹھا جنہیں دیکھ کر بابر اعظم نے فزیو تھراپسٹ کا کردار نبھایا۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی پاک، بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولمبو پہنچ گئے، روایتی ڈھول اور رقص سے استقبال
بابر اعظم کی مدد
جیسے ہی آسٹریلوی بیٹر شان ایبٹ نے اپنا رن مکمل کیا، تو اسی دوران شاہین کی طرف ایک تیز تھرو آکر ان کی انگلی سے ٹکرائی جس سے وہ چیخ پڑے۔ بابر اعظم نے درد میں تڑپتے شاہین آفریدی کو ریسکیو کیا۔ ڈاکٹرز کے میدان میں آنے سے قبل بابر اعظم شاہین کے انگوٹھے کی مالش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Global Community Urged to Foster Favorable Environment for Lasting Peace in Palestine: Yusuf Raza Gilani
کمینٹیٹرز کی تعریف
بابر اعظم کی شاہین آفریدی کی یوں مدد کرتا دیکھ کر کمینٹیٹرز نے بھی تعریف کی۔
کپتان کا فیصلہ
واضح رہے تیسرے فیصلہ کن ون ڈے میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔








