ملازمت کیلئے کینیڈا جانے کی ضد پر بیٹے نے ماں کو چاقو گھونپ دیا

بھارت میں ماں کا قتل
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کینیڈا جانے کی اجازت نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
واقعے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مولربند گاوں میں پیش آیا، جہاں کا 31 سالہ رہائشی کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی مضبوط پوزیشن: ‘یہ سعود شکیل کی بہترین سنچری ہے’
مقتولہ کا پس منظر
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ مقتولہ خاتون گیتا کے دو بیٹے ہیں۔ گیتا کا چھوٹا بیٹا بینک میں ملازمت کرتا ہے جبکہ کرشن کانت بے روزگار اور نشے کا عادی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ کبھی بحال نہیں کریں گے: بھارتی وزیر داخلہ
خاندانی تنازعہ
مقامی پولیس کے مطابق کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا لیکن والدین کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ والدین نے بیرون ملک جانے سے پہلے شادی کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر اور کوچ کے پاؤں میں زخم، ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔
قتل کی شب
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ماں بیٹے کے درمیان اسی موضوع پر بحث ہوئی جس پر کرشن کانت طیش میں آگیا اور اس نے اپنی ماں کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، خطے میں امن و استحکام میں کردار ادا کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
واقعے کے بعد کی صورتحال
واقعے کے بعد خوفزدہ کرشن نے اپنے والد سرجیت سنگھ کو فون کرکے گھر بلایا اور انہیں پہلی منزل پر جانے کا کہا۔ جہاں بیوی کو خون میں لت پت دیکھ کر سرجیت سنگھ دنگ رہ گئے اور انہیں فوری ہسپتال لے کر پہنچے، جہاں گیتا کو مردہ قرار دیا گیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے مزید بتایا کہ اسی دوران کرشن کانت موقع سے فرار ہوگیا، جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ کرشن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔