ملازمت کیلئے کینیڈا جانے کی ضد پر بیٹے نے ماں کو چاقو گھونپ دیا
بھارت میں ماں کا قتل
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں کینیڈا جانے کی اجازت نہ ملنے پر بیٹے نے ماں کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ابابیلوں کی تلخ پسپائی۔۔۔تحریکوں کو جھٹکے لگتے رہتے ہیں
واقعے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مولربند گاوں میں پیش آیا، جہاں کا 31 سالہ رہائشی کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وسطی افریقی جمہوریہ کے اسکول میں بھگدڑ مچنے سے 29 طلبہ ہلاک
مقتولہ کا پس منظر
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 50 سالہ مقتولہ خاتون گیتا کے دو بیٹے ہیں۔ گیتا کا چھوٹا بیٹا بینک میں ملازمت کرتا ہے جبکہ کرشن کانت بے روزگار اور نشے کا عادی تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لودھراں: کتوں کے کاٹنے سے 3 سالہ بچی دم توڑ گئی
خاندانی تنازعہ
مقامی پولیس کے مطابق کرشن کانت ملازمت کیلئے کینیڈا جانا چاہتا تھا لیکن والدین کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ والدین نے بیرون ملک جانے سے پہلے شادی کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تعطیلات کے دوران اسکول کھولنے پر متعدد نجی تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری
قتل کی شب
پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بھی ماں بیٹے کے درمیان اسی موضوع پر بحث ہوئی جس پر کرشن کانت طیش میں آگیا اور اس نے اپنی ماں کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امداد براہِ راست مستحق خاندانوں تک پہنچانے کی کاوش، کارگو کریو کی جانب سے کراچی میں 110 خاندانوں میں رمضان افطار راشن بیگز کی تقسیم
واقعے کے بعد کی صورتحال
واقعے کے بعد خوفزدہ کرشن نے اپنے والد سرجیت سنگھ کو فون کرکے گھر بلایا اور انہیں پہلی منزل پر جانے کا کہا۔ جہاں بیوی کو خون میں لت پت دیکھ کر سرجیت سنگھ دنگ رہ گئے اور انہیں فوری ہسپتال لے کر پہنچے، جہاں گیتا کو مردہ قرار دیا گیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے مزید بتایا کہ اسی دوران کرشن کانت موقع سے فرار ہوگیا، جسے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ کرشن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔








