ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوت قبول کر لی ، بدھ کو جوبائیڈن سے ملاقات ہو گی
ملاقات کا اعلان
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو بھی نہ بخشا، شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ
ملاقات کی تفصیلات
وائٹ ہاؤس کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بائیڈن کی دعوت کو قبول کر لیا، ملاقات بدھ کی صبح 11 بجے اوول آفس میں ہو گی۔
انتخابات کی تاریخ
یاد رہے کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دینے کے بعد 20 جنوری کو عہدہ سنبھالیں گے۔








