لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیل قائم کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کا اقدام

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں عوام سے مؤثر رابطہ اور ریڈیپارٹمنٹل اینشیٹوز سے متعلق آگاہی کیلئے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیلز قائم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس سی او کانفرنس کا پاکستان میں انعقاد: کامیاب خارجہ پالیسی کی عکاسی

میڈیا سیل کا مقصد

میڈیا سیل کا مقصد مؤثر عوامی رسائی کیلئے ڈیپارٹمنٹ کے میڈیا اور کمیونیکشن سٹرٹیجی کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری

میڈیا فوکل پرسنز کی تفویض

مندرجہ ذیل آفیسرز کو فوری طور پر اپنے ڈویژنز میں اپنی موجودہ ڈیوٹی کے علاوہ میڈیا فوکل پرسنز کا رول تفویض کیا گیا ہے:

  • ملتان ڈویژن: ڈاکٹر محمد عثمان (سینئر ویٹرنری آفیسر)، ڈاکٹر عائشہ ثمن، ڈاکٹر ثناء نعیم
  • بہاولپور ڈویژن: ڈاکٹر وقاص اسلم
  • ڈی جی خان ڈویژن: ڈاکٹر محمد عبداللہ، ڈاکٹر شمس الرحمان
  • فیصل آباد ڈویژن: ڈاکٹر ریحانہ کنول، ڈاکٹر احمد سلمان
  • راولپنڈی ڈویژن: ڈاکٹر مدیحہ طارق، ڈاکٹر جاوید منیر
  • گجرات ڈویژن: ڈاکٹر احتشام ارشاد (ڈپٹی ڈائریکٹر)، ڈاکٹر بشری مسعود
  • لاہور: ڈاکٹر عائشہ انجم، ڈاکٹر عاصم ریاض
  • گوجرانوالہ: ڈاکٹر طیب عثمان (ڈویژن لائیوسٹاک پروڈکشن آفیسر)، ڈاکٹر محمد اقبال
  • سرگودھا ڈویژن: ڈاکٹر حنا فاطمہ، ڈاکٹر مہتاب حیدر
  • ساہیوال ڈویژن: ڈاکٹر نعمان خالد
  • ایڈمن سیکشن: ڈاکٹر فہد بھٹہ (اسسٹنٹ ڈائریکٹر)

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے پر سامان کا زیادہ ہونا، پی آئی اے کے افسر کا حیرت انگیز بیان۔۔” ڈاکٹر ذاکر نائیک کا انکشاف

کمیونیکیشن سرگرمیوں کی نگرانی

ایڈیشنل ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ (ساؤتھ) جنوبی پنجاب تمام کمیونیکیشن سرگرمیوں کے انچارج کے طور پر کام کریں گے۔ ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ صوبائی فوکل پرسن کے طور پر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے مزید آسانی پیدا کرنے کا فیصلہ

فوکل پرسنز کے مقاصد

فوکل پرسنز کے ٹی آر اوز میں شامل ہیں:

  • ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر ڈیپارٹمنٹل سرگرمیوں سے عوام کو آگاہ کرنا
  • صوبائی وزیر و سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کے دوروں کے دوران میڈیا کوریج کو یقینی بنانا
  • مقامی لائیوسٹاک بیٹ رپورٹرز اور میڈیا نمائندوں کے ساتھ رابطہ رکھنا
  • محکمانہ سرگرمیوں اور فارمر فوکسڈ کنٹنٹ پر مشتمل پریس میٹریل کی بروقت تقسیم
  • کسان لائیوسٹاک بیٹھکس اور سکول فوکسڈ پروگرامز کی نگرانی

ڈویژنل ڈائریکٹرز کی ذمہ داریاں

ڈویژنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان میڈیا سیلز کو اہم وسائل فراہم کریں اور ان کے آپریشنز کو مانیٹر کریں۔ یہ میڈیا سیلز لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی کامیابیوں اور انیشیٹوز کو صوبے بھر کے لائیوسٹاک فارمنگ کمیونٹی تک پہنچانے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...