ہوئے نہ لفظ ترے تیر یا کمند ہوئے۔۔۔

محبت اور ناپسندیدگی
کبھی پسند کبھی مجھ کو ناپسند ہوئے
جو میری ذات پہ احسان تیرے چند ہوئے
یہ بھی پڑھیں: گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ
دل کی گہرائیوں میں
تری زباں سے جو نکلے ہوئے وہ دل کے پار
ہوئے نہ لفظ ترے تیر یا کمند ہوئے
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
عظیم رتبے کی بات
انہیں جہان میں رتبہ ملا ہے کیا عالی
سخن سے اور جو حکمت سے بحرہ مند ہوئے
یہ بھی پڑھیں: ژوب؛ تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں ٹوٹ گیا
اللہ کی قربت کی دعا
مرے خدا مجھے رکھنا قطار میں ان کی
ترے جہان میں جو لوگ سر بلند ہوئے
یہ بھی پڑھیں: ججوں کے تقرر میں پارلیمان کا کردار عدلیہ پر حملہ کیسے ہوگیا؟ سینیٹ میں شیری رحمان کا استفسار
غم کی گہرائی میں اثر
اسی لیے مرے شعروں میں ہے اثر غم کا
مرے کلام محبت میں قلمبند ہوئے
یہ بھی پڑھیں: Peshawar: Case Filed Against Former Chief Minister and PTI Leader Mahmood Khan
درد کی کتابیں
مرے یہ درد کتابوں میں بند ہیں ایسے
کہ جانے سیپ میں موتی ہیں جیسے بند ہوئے
فرحت کا باب
مرے وجود پہ فرحت کا باب وا نہ ہوا
جو مجھ پہ تیری محبت کے باب بند ہوئے
کلام: ڈاکٹر فرزانہ فرحت (لندن)