ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال کا یوم ولادت جوش و خروش سے منایا گیا

ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال کا یوم ولادت
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال کا یوم ولادت جوش و خروش سے منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے کپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 9 کھرب 79ارب سے زائد کی وصولی
شرکت اور تقریبات
ڈھاکہ یونیورسٹی کے تمام شعبوں سے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد اس پروگرام میں شرکت کی۔ سیمینار میں ماہرین اقبال نے حضرت علامہ اقبال کی مذہبی، فلسفی اور ملی خدمات پر اظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ اقبال صرف پاکستان یا ہندوستان کے شاعر نہیں بلکہ بنگال کے مسلمان بھی دل و جان سے علامہ اقبال کی قدر کرتے ہیں۔
اقبال کی خدمات کا اعتراف
ڈھاکہ یونیورسٹی کی جانب سے 1936ء میں علامہ اقبال کو ادب کی اعلیٰ ڈگری سے بھی نوازا گیا۔ اقبال نے امت مسلمہ کی یکجہتی اور انسانی ہمدردی کا پیغام دیا ہے۔ ہم آئندہ ہر برس اقبال کی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔