خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی
خانیوال میں افسوسناک واقعہ
خانیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کر واپس گھر جانے والی 12 سالہ بچی کو دو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا کم عمری کی شادی پر پابندی کے بل سے متعلق بڑا اعلان
واقعے کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے علاقے صدر میں دو ملزمان نے مدرسہ پڑھ کر گھر جانے والی 12 سالہ بچی سلمی بی بی کو پکڑ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اپلاز ادب مشاعرہ 2025 کا انعقاد
مدد کے لیے پہنچنے والے مقامی افراد
اس دوران بچی نے شور شرابہ کیا تو علاقہ مکین مدد کے لیے پہنچے اور متاثرہ کو لہولہان حالت میں ملزمان سے بچایا، تاہم مکینوں کے پہنچنے پر ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
طبی سہولیات اور پولیس کی کارروائی
بعد ازاں متاثرہ بچی کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور متاثرہ کا بیان بھی قلم بند کیا۔








