سلمان خان اور شاہ رخ خان کے بعد بالی وڈ کے ایک اور ’’خان‘‘ جو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

سیف علی خان کا انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرینہ کپور سے شادی کے وقت قتل کی دھمکی دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد
دھمکیوں کا سبب
بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں کرینہ کپور سے شادی کے وقت جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس حوالے سے اداکارہ کے والد رندھیر کپور کو گمنام خطوط بھی ملے تھے جن میں شادی کی جگہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم آپ کے ساتھ چلیں گے، مولانا فضل الرحمان کا بلاول بھٹو کو فون
سیف علی خان کا بیان
سیف علی خان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو ہماری شادی پسند نہیں آئی۔ میرے سسر کو گمنام خطوط ملے جن میں ہمارے خاندان کو نقصان پہنچانے کا کہا گیا اور یہ بھی کہا گیا کہ شادی کی جگہ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔
شادی کی تفصیلات
یاد رہے کہ سیف علی خان اور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔