پی ٹی اے نے پاکستان میں غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیئے

پی ٹی اے کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی اے نے پاکستان میں غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی سستی کردی گئی
غیررجسٹرڈ وی پی اینز کے خطرات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کیلئے انہیں عارضی طور پر بلاک کیا جارہا ہے۔ غیررجسٹرڈ وی پی اینز سکیورٹی رسک ہیں اور ان کے ذریعے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی پرسان حال نہ تھا، اکثر مہاجر لاہور پہلی بار آئے، اس ہجرت نے ککھ پتیوں کو لکھ پتی اور لکھ پتی کو ککھ پتی بھی بنا دیا، خواتین کی بے حرمتی کی شکایات بھی ملیں
قانونی مسائل اور مواد تک رسائی
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیررجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی اینز کے ذریعے غیرقانونی مواد تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ پی ٹی اے نے سال 2010 میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کا آغاز کیا اور اس وقت تک تقریباً 20 ہزار 500 وی پی اینز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔
رجسٹریشن کی تفصیلات
1422 سے زائد کمپنیاں اس وقت تک وی پی اینز رجسٹرڈ کر چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے وی پی اینز کی وائٹ لسٹنگ کے عمل کو تیز کرنا چاہتا ہے۔ صارفین گزشتہ کئی گھنٹوں سے فری وی پی اینز کے استعمال میں مشکلات کی شکایت کر رہے ہیں۔