برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیس میں بڑے اضافے کا اعلان کر دیا
برطانوی حکومت کا یونیورسٹیوں کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی مریم نواز اور آئی جی پنجاب کیخلاف اربوں روپے کا ہرجانہ کیس دائر، بڑی خبرآگئی
ٹیوشن فیس میں اضافہ
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ ٹیوشن فیس اپریل 2025 سے مہنگائی کے حساب سے بڑھے گی اور ٹیوشن فیس 285 پاؤنڈ اضافے کے ساتھ 9535 پاؤنڈ ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف دانستہ طور پر ایک منظم اور مسلسل پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، یارمحمد خان نیازی
فیسوں کی تاریخ
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیوشن فیسیں 2017 سے زیادہ سے زیادہ 9250 پاؤنڈ پر منجمد تھیں۔
طلبہ کا ردعمل
دوسری جانب یونیورسٹی آف لیڈز کے اسٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ٹیوشن فیس کے اضافے سے غریب طلبہ متاثر ہوں گے۔ مزید برآں، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین نے ٹیوشن فیس میں اضافے کو بڑا دھچکہ قرار دیا ہے۔








