کوئٹہ خودکش دھماکا: حکومت بلوچستان کا 3 روزہ سوگ کا اعلان
سوگ کا اعلان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر صوبائی حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا 27ویں ترمیم کے حوالے سے اہم بیان آ گیا
سوگ کی مدت
ڈان نیوز کے مطابق سانحہ کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر صوبے میں 11 سے 13 نومبر تک سوگ منایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کیلئے جو کہا وہ غلط ہے، بیرسٹر گوہر کھل کر بول پڑے۔
سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تین روزہ سوگ پر صوبے میں سرکاری عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
دھماکے کے نقصانات
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے سٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 27 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔








