بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے پی آئی اے خریدنے کیلئے حکومت کو انتہائی دلکش پیشکش کر دی
پی آئی اے کی خریداری کے لیے بڑھتی ہوئی پیشکش
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے 125 ارب روپے کی پیشکش کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر نے دوسری شادی کرنی ہے تو کرے لیکن ۔۔ پاکستانی اداکارہ حرا سومرو نے واضح کر دیا
النہانگ گروپ کی نئی پیشکش
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، ’النہانگ گروپ‘ نے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی، وزیر دفاع اور دیگر متعلقہ حکام کو ایک اور مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں قومی ائیرلائن کی خریداری کے لیے کسی بھی دوسری کمپنی کے مقابلے میں 5 ارب کی اضافی خطیر رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا افتتاح کیا، ماہرین کی ہنگامی بھرتی کا حکم
آپ کی یقین دہانیاں
النہانگ گروپ کا کہنا ہے کہ حکومت کو سابقہ 125 ارب روپے کی پیشکش برقرار ہے، اور 5 ارب روپے مذکورہ رقم میں مزید اضافہ ہے۔ اگلے دو ہفتے یا اس سے زائد مدت کی آفر کے ساتھ ہراہل گروپ سے 5 ارب روپے اضافی دینے کے لیے تیار ہیں۔ گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات کی ادائیگی کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے، اور ملازمین کی ادارے سے بے دخلی نہ کرنے کی پیشکش بھی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسروں کے کہنے پر کسی بھی چیز کو پسند یا ناپسند مت کیجیے، اپنے بدن کو پسندکرنے، اس کی حفاظت اور نگہداشت کا عزم کیجیے اور اپنے لیے قابل قدرقرار دیجیے
بزنس پلان اور جدید طیارے
گروپ کا کہنا ہے کہ ان کا قومی ائیرلائن کے لیے عمدہ بزنس پلان ہے اور فضائی بیٹرے میں جدید طیاروں کی شمولیت کا عزم بدستور قائم ہے۔ یہ پیشکش قومی ایئرلائن کے قیمتی اثاثوں کی جائز واصل قیمت میں فروخت کے شفاف عزم کا اعادہ ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ پیشکش پاکستان اور قومی پرچم بردار ائیرلائن کے ساتھ دلی وابستگی کا مظہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے وکلا کی ملاقاتوں کی یقین دہانی پر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی
نجکاری کمیشن کے لیے وقت
نجکاری کمیشن کے لیے النہانگ گروپ کی جانب سے آفر پر فیصلہ کرنے کے لیے 15 روز کا وقت مناسب سمجھا گیا ہے، جبکہ نجکاری کمیشن پچھلے 10 ماہ سے قومی ادارے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ اور ابھیشیک نے ایک ہی دن ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹس خریدلئے
منصفانہ مارکیٹ ویلیو کی حامی
خط میں کہا گیا ہے کہ النہانگ گروپ اگرچہ ابتدائی بولی کے عمل کا حصہ نہیں ہے مگر پی آئی اے کی منصفانہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق فروخت کا حامی ہے۔ یہ گروپ ہی ہے جس نے 10 ارب کی بولی کو 125 ارب کے گرانقدر پیشکش میں تبدیل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
مسابقتی اور شفاف بولی کا مقصد
اس اقدام کا مقصد مسابقتی اور شفاف بولی کی پیشکش کے ذریعے ایک نیا معیار قائم کرنا ہے۔ پیشکش کا یہ عمل پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ایک متبادل حل کابھی ضامن ہے۔ کچھ گروپوں کی جانب سے اس قسم کی مواقع پر حکومت کو گمراہ کرنے اور بولی لگانے کے عمل کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہوتی ہے، جو ملک کی معاشی ترقی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
آئی ایم ایف کی شرائط
حکومت کو اگلی قسط کے اجراء کے لیے آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط کے ساتھ سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر اس عمل میں کسی بھی طرح کی تاخیر ہوئی تو ملک کی نازک معاشی بحالی مزید مصائب سے دوچار ہوسکتی ہے۔