حکومتی فیصلوں پر عدالتی سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب

وزیر اعظم کی جانب سے سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی فیصلوں پر عدالتی سٹے آرڈرز کی رپورٹ طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سے کراچی فریج لینے کے لئے آئے شہری کو بائیک رائیڈر نے سی ویو لے جا کر لوٹ لیا
حکومتی اداروں کو مراسلے
خبر رساں ادارے "آئی این پی" کے مطابق، وزیر اعظم آفس کی جانب سے تمام سرکاری اداروں، وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔
ہدایات اور تفصیلات
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفصیل فراہم کی جائے جن میں حکم امتناع جاری ہوئے 6 ماہ گزر چکے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا جائے گا کہ متعلقہ اداروں نے حکم امتناع ختم کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے۔