18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں معاہدے کا امکان، سالانہ کتنے ارب روپے کی بچت ہو گی؟ اہم تفصیلات جانیے
معاہدوں کا امکان
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) 18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں معاہدے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے اور اس سے سالانہ کتنے ارب روپے کی بچت ہو گی؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کا رینک حاصل کرنے والا تاحیات یونیفارم میں رہے گا، مجوزہ آئینی ترمیم
بچت کی توقعات
"جنگ" کے مطابق ’ٹیک اینڈ پے‘ موڈ پر 18 آئی پی پیز سے 2 ہفتوں میں معاہدے کا امکان ہے، جس سے سالانہ 70 سے 100 ارب روپے کی بچت میں مدد ملے گی۔ بجلی کی خریداری کے لیے ’’ٹیک اینڈ پے‘‘ موڈ کے تحت 1994 اور 2002 کی پاور پالیسیوں کے مطابق 4267 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت کے ساتھ 18 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدہ 2 ہفتوں میں ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ میں عمر ایوب اور شبلی فراز نے نااہلی سے متعلق اپیلیں واپس لے لیں
معاہدوں پر دستخط
ایک ہفتے کے بعد موجودہ ٹیک یا پے موڈ کی بجائے بجلی کی خریداری کے لیے 18 آئی پی پیز کو ٹیک اینڈ پے موڈ میں تبدیل کرنے کے امکانات بہت روشن ہیں، لیکن 2 ہفتوں کے وقت میں دونوں نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کے لیے 2 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔
بات چیت کی صورتحال
پاور سیکٹر انڈسٹری اور سرکاری حکام کے مطابق بات چیت خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ حکومت ’ٹیک اینڈ پے‘ موڈ کے تحت بجلی کی اصل ترسیل کے خلاف ہی ادائیگی کرے گی اور آئی پی پیز کو صلاحیت کی ادائیگی بالکل بھی نہیں کی جائے گی۔








