اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں جشن عید میلاد النبیﷺ پر پینٹنگز کی نمائش، 100 سے زائد فن پارے توجہ کا مرکز بن گئے
یوٹیلیٹی سٹورز کی نئی قیمتیں
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 55 روپے تک فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گھی کی قیمت میں 46 روپے تک فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔
فوری اطلاق اور حکام کی وضاحت
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے۔ حکام یوٹیلیٹی سٹورز کا کہنا ہے کہ جس قیمت پر خریداری کرتے ہیں، اسی حساب سے ردوبدل کیا جاتا ہے۔