گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن کام کا آغاز، صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے افتتاح کیا

وزیر اقلیتی امور کا گرودوارہ روہڑی صاحب کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرامن مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے گرودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے اس موقع پر مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین کے مین گیٹ سے فرار کا راز: وزیرداخلہ محسن نقوی کا اعلان!

بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات

وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے دنیابھر سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ دنیا بھر سے 60 سے 70 ہزار سکھ یاتری جنم دن تقریبات میں شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری 20 نومبر کو گرودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آئیں گے۔ مذہبی سیاحت کے فروغ سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی کی ادیبہ مبارک انصاری: 3 سال بعد بھی پولیس کا سراغ نہ لگا سکی

قدیم تاریخی اور مذہبی ورثہ

سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے کہا کہ پاکستان میں موجود قدیم تاریخی اور مذہبی ورثہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور پرامن ماحول، بہترین سیکیورٹی اور عمدہ انتظامات سے سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: 21 سے 25 اکتوبر تک کیسز کی سماعت کیلئے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری

کنزرویشن و رینوویشن ورک کا افتتاح

صوبائی وزیر اور سیکرٹری داخلہ نے گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن ورک کا افتتاح بھی کیا۔ ساڑھے 4 کروڑ کی لاگت سے گرودوارہ روہڑی صاحب کے کنزرویشن کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انتظامات کی بریفنگ

اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے سکھ یاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...