بابا صدیقی کو گولی مارنے والا شوٹر گرفتار، گینگ سے رابطہ کس طرح ہوا؟ دوران تفتیش انکشافات
گرفتاری کی خبر
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیقی کو گولی مارنے والے اہم ملزم شیو کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوکری سے نکالنے پر ملازم نے فائرنگ کرکے بریانی سینٹر کے مالک کو زخمی کردیا
ملزم کا پس منظر
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیو کمار کو ریاست اترپردیش سے گرفتار کیا گیا ہے اور دوران تفتیش اس نے لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 25 ستمبر کو وردوان کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کروں گا، صدر ٹرمپ کا اعلان
گرفتاری کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شوٹر شیو کمار بابا صدیقی کے قتل کے بعد سے مفرور تھا اور نیپال فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم اتر پردیش میں پولیس کارروائی کے دوران شیو کمار کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا حامد الحق شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی :مولانا عبد الحق ثانی
دیگر ملزمان کی گرفتاری
پولیس نے شیو کمار کے علاوہ مزید 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جس کے بعد بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 23 ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے ڈویژنل سطح پر میڈیا سیل قائم کر دیا ، نوٹیفکیشن جاری
دوران تفتیش شوٹر کے انکشافات
دوران تفتیش ملزم شیو کمار نے بتایا کہ 'بابا صدیقی کو قتل کرنے کے لئے 9.9 ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا جبکہ بابا صدیقی کا قتل لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کے کہنے پر کیا گیا۔ ملزمان کا انمول بشنوئی سے رابطہ لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی شبھم لونکر کے ذریعے ہوا کرتا تھا'۔
معلومات کا تبادلہ
اس سے قبل ممبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ 'بابا صدیقی کو گولی مارنے سے قبل شوٹرزا انمول بشنوئی کے ساتھ رابطے میں تھے اور انمول بشنوئی نے ملزم کے ساتھ بات چیت کیلئے سنیپ چیٹ کا استعمال کیا تھا'۔








