وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں اضافے کیلئے میکانائزڈ فارمنگ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں اضافے کے لیے 3 ارب روپے کا میکانائزڈ فارمنگ پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسرائیل کی دفاعی امداد روکنے کی دھمکی امریکہ کے ٹوٹتے وعدوں پر غصے کا اظہار ہے؟

پروگرام کی تفصیلات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹماٹر اور پیاز کی پیداوار بڑھانے کے اقدام جاری ہیں، جس کے تحت خصوصی پروگرام میکانائزڈ فارمنگ کے ذریعے 3 ارب روپے کا منفرد اور تاریخ کا پہلا پراجیکٹ لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے ملک میں موجودہ عدالتی نظام انگریز حکومت سے ہی مستعار لیا گیاہے، جس کی روح انصاف کرنا اور اس طرح کیا جائے کہ ہوتا نظر آئے

سبسڈی کا نظام

اس پروگرام کے تحت سبزیوں کی میکانائزڈ فارمنگ کے لیے پلانٹر، پرونرز، اور دیگر زرعی آلات پر 70 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ پیاز اور ٹماٹر کی ویلیو ایڈیشن کے لیے پلپنگ یونٹ، ڈرائر، اور گریڈرز کے لیے بھی 70 فیصد سبسڈی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور راستے تیسرے روز بھی بند، راولپنڈی اور اسلام آباد متاثر

منتخب اضلاع

لودھراں، ملتان اور وہاڑی کے اضلاع پیاز کی کاشت کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، جبکہ خوشاب، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ کو ٹماٹر کی کاشت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: No Rush for Constitutional Amendments, We’ll Consult Lawyers Thoroughly: Punjab Governor

فارمر انٹرپرائز گروپس

میکانائزڈ فارمنگ کے لیے 6 اضلاع میں 25 ایکڑ تک اراضی کے مالک کے فارمر انٹرپرائز گروپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فارمر گروپس کے لیے فارمرز فیلڈ سکول میں جدید زراعت اور سمارٹ طریقہ کاشت کے بارے میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سپین کے بادشاہ اور ملکہ پرمشتعل عوام نے مٹی پھینک دی،گارڈ لہولہان

پنجاب ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ

پنجاب ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کی لانچنگ پر 3 ارب روپے لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ فارمر گروپس کو انٹرنیشنل مارکیٹ سے بھی منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو خوشحال اور خوش دیکھنا میرا عزم ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پنجاب میں سبزیوں کی کاشت کے لیے باقاعدہ پراجیکٹ شروع کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ!

بجٹ کی نگرانی

ان کا مزید کہنا تھا کہ گروپ اور میکانائزڈ فارمنگ سے نہ صرف پیداوار بڑھے گی بلکہ لاگت بھی کم ہو گی۔ عام آدمی کی آسانی اور خوشی کے لیے ہر اقدام کریں گے۔ پنجاب میں اشیائے خوردونوش سب سے سستی میسر ہیں۔ دن رات مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔

رابطہ کی تفصیلات

ایگریکلچر ٹرانس فارمیشن پراجیکٹ کے لیے ہیلپ لائن 17000-0800 قائم کی گئی ہے۔ خواہش مند کاشتکار ایگریکلچر کی فیس بک، ویب سائٹ یا ایگریکلچر اصلاح آبپاشی دفاتر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...