پاکستان ٹیم سے بدترین شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی برس پڑے

سابق آسٹریلوی کھلاڑیوں کی تنقید
پرتھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے ون ڈے سیریز میں شرمناک شکست پر سابق آسٹریلوی کھلاڑی اپنی ٹیم پر برس پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ الف کو دیتے ہیں حکومت میں ب آجاتا ہے: پیر پگارا
مائیکل کلارک کا موقف
آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کو تیسرے میچ کے لئے آرام دینے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سمتھ، کمنز، سٹارک، لبو شین اور ہیزل ووڈ کو تیسرے میچ میں کیوں آرام دیا گیا؟
مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ 22 نومبر سے بھارت کے خلاف ہونے والے ٹیسٹ کے لئے ان کھلاڑیوں کو آرام دے دیا گیا ہے، جبکہ ٹیسٹ وکٹ کیپر ایلیکس کیری ڈومیسٹک ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کو ہارنے کی پرواہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں احتجاج، امریکہ کا موقف بھی آگیا
فیصلہ کن میچ کے حوالے سے خدشات
سابق کپتان نے مزید کہا کہ آسٹریلیا نے پہلے دو میچز جیتے ہوتے تو آرام دینے کی سمجھ آتی ہے، لیکن جب سیریز فیصلہ کن میچ پر پہنچی ہوئی ہے تو آپ نے بڑے کھلاڑیوں کو آرام کرادیا۔
یہ بھی پڑھیں: جب بچہ اپنے آپ پر بھروسہ اور خوداعتماد نہیں ہوتا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا کیونکہ والدین اس کے مسائل خود حل کرتے ہیں
برینڈن جیولین کی رائے
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی برینڈن جیولین نے کہا کہ شکست شرمناک ہے، شیڈول کا مسئلہ رہا ہے، فیصلہ کن میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو بٹھایا نہیں جاتا۔
مائیک ہسی کے خیالات
اس کے علاوہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اہم میچ سے قبل 5 کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیں، تینوں میچز میں آسٹریلوی بیٹنگ ایکسپوز ہوئی ہے۔