امریکی غلامی کیخلاف جنگ لڑنیوالے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی لے رہے ہیں: عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی غلامی کے خلاف جنگ لڑنے والے امریکی جھنڈا اٹھا کر آزادی حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی
یوٹرن کا ذکر
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فتنہ اور فتنے کے چیلے یوٹرن لینے کو بہادری سمجھتے ہیں۔ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا لہرانا اپنے امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا। صوابی جلسے کے فلاپ شو کے بعد گنڈا پور اور پارٹی رہنما آپس میں الجھ پڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر ہاؤس سندھ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیے ہزاروں کا عوامی اجتماع لوگ کیا کہتے ہیں؟ آپ بھی دیکھیے
پارٹی کے اندر کی صورتحال
انہوں نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی میں سب نے اپنی اپنی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنائی ہوئی ہے۔ گنڈاپور کو پارٹی کا کوئی شخص وزیراعلیٰ ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی اس کے احکامات کو سنجیدہ لیتا ہے۔ نند بھاوج میں الگ سے پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔
تحریک انصاف کا مستقبل
وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے انجام کی طرف گامزن ہے۔ سہولت کاری اور کوچ کی عدم موجودگی پر کوئی پارٹی ڈائریکشن نہیں، جو ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ ہر روز این آر او مانگ رہا ہے۔