ویوو کا جدید سمارٹ فون Y19s پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا

ویوو Y19s کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے اپنی مشہور زمانہ Y سیریز میں نئے سمارٹ فون Y19s کے اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سمارٹ فون دلکش ڈیزائن اور اعلیٰ کارکردگی کا بہترین امتزاج ہے جسے خاص طور پر دور حاضر کے صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ڈیزائن اور کیمرہ
اس کے ریئر کیمرہ موڈیول کا ڈیزائن بھی بہت پرکشش ہے جس میں Dynamic Light موجود ہے۔ صارفین اس لائٹ کو اپنی پسند کے حساب سے مختلف روزمرہ کے مواقع جیسے کالز، فوٹو شوٹنگ، گیمز، میوزک اور چارجنگ کے لیے مختلف رنگوں کے ساتھ منسلک کر سکتے ہیں۔ ویوو Y19s تین جدید اور بہت دلکش رنگوں: Pearl Silver, Glacier Blue اور Diamond Black میں متعارف کروایا گیا ہے۔ ہر رنگ کو اپنے صارف کے انداز اور شخصیت کی عکاسی کرنے کے لیے احتیاط سے منتخب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے عمران خان کا حکم ہوا میں اڑا دیا
اسکرین اور آڈیو
ویوو Y19s میں 90Hz Refresh Rate اور 1000nits تک برائٹنس کا حامل 6.68” Dotch Display موجود ہے۔ یہ سکرین ہر طرح کی روشنی میں شفاف ویژول فراہم کرتی ہے اور TÜV Rheinland Low Blue Light Certification کی مدد سے نقصان دہ نیلی روشنی کو کم کر کے آنکھوں کی حفاظت یقینی بناتی ہے۔ علاوہ ازیں، اپنے 300 فیصد آڈیو بوسٹر والے ڈوئیل سٹیریو سپیکرز کے ساتھ ویوو Y19s اپنے صارفین کو شاندار اور بے مثال آڈیو اور ویڈیو ایکسپریئنس فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کا مبینہ تشدد: اداکارہ نرگس نے جسم پر موجود سارے زخم دکھادیئے، دردناک ویڈیو جاری
بیٹری اور ڈیزائن کی خصوصیات
ویوو Y19s کو 5500mAh کی بڑی بیٹری سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ آپ اسے دن بھر استعمال کرسکیں۔ گیمنگ، ویڈیو سٹریمنگ اور سمارٹ فون پر دیگر کام کرتے ہوئے یہ بڑی بیٹری پورا دن پاور کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔ مزید 4-Year Battery Health کی خصوصیت والی یہ بڑی بیٹری پائیداری میں بھی اپنی مثال آپ ہے جو بہت لمبے عرصے تک چلتی ہے۔ ویوو Y19s کو اینٹی ڈراپ ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو کہ SGS ڈراپ ریزسٹنس اور ملٹری گریڈ سرٹیفیکیشن کے ساتھ ہے۔ علاوہ ازیں، یہ سمارٹ فون IP64 Dust and Water Resistance بھی فراہم کرتا ہے، جو گرد اور پانی کے چھینٹوں سے حفاظت یقینی بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت!
فوٹوگرافی کی خصوصیات
بہترین موبائل فوٹوگرافی کے لیے اس ڈیوائس کو 50MP Main Camera سے آراستہ کیا گیا ہے تاکہ صارفین کے لیے حقیقت کے قریب تر اور شفاف فوٹوگرافی کو ممکن بنایا جا سکے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو (6GB + 6GB Extended RAM) Y19s پاکستان بھر میں 42,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ یہ سمارٹ فون 4GB + 4GB Extended RAM کے ویریئنٹ میں 18 نومبر 2024 سے مارکیٹ میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Y19s کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کسی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y19s سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگر سلاٹ ون میں اپنی فور جی سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل (2 گیگا بائیٹ/ ماہ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔