پنجاب میں فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4ارب روپے جاری

پنجاب حکومت کی نئی گرانٹس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ خزانہ پنجاب نے مختلف منصوبوں کیلئے گرانٹس جاری کردیں، وزیر اعلیٰ فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے 4 ارب روپے جاری کئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں وہ دوست بننا ہے جو آگ کے 100 امتحانوں سے گزر کر فولاد جیسے بنے ہوں، شی جن پنگ اور پیوٹن کا امریکہ کے خلاف ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان
فری سولر پینل منصوبے کا بجٹ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ’’فری سولر پینل منصوبے‘‘ کیلئے 4 ارب روپے کی گرانٹس جاری کردی ہیں جبکہ جوڈیشل کالونی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔
سپورٹس کی ترقی کیلئے اقدامات
اسی طرح نشتر پارک میں سپورٹس جمنیزیم کو اپ گریڈ کرنے اور ٹیبل ٹینس کورٹ کی تعمیر کیلئے 4 کروڑ جاری کئے ہیں، جوہر ٹاون آر ٹو بلاک کے سپورٹس کمپلیکس کیلئے 4 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں، محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔