کراچی ایئر پورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار، حملہ آور کی شناخت ہو گئی

کراچی ایئر پورٹ پر حملے کا خلاصہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب ہونے والے حملے میں ملوث تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ حملہ آور کی شناخت شاہ فہد کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں سکھوں پر حملے: امریکہ میں بھارت پر الزامات کے حقائق

حملے کی تفصیلات

آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب حملے میں دو چینی شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ تحقیقات کے دوران دھماکے کی جگہ سے ایک اور گاڑی کا چیچیس اور نمبر پلیٹ ملی ہے، جو کراچی سے خریدی گئی تھی اور اس کی ادائیگی حب کے نجی بینک کے ذریعے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اصل چہرہ، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار: عرفان صدیقی

حملہ آور اور سہولت کاروں کی شناخت

حملہ آور شاہ فہد کی شناخت فنگر پرنٹس سے کی گئی ہے، جبکہ دو ملزمان فرحان اور محمد سعید بھی حملہ آور کے سہولت کار ہیں۔ فرحان اور سعید رکشا ڈرائیور ہیں اور حملہ آور کے سہولت کار ہیں۔ سہولت کاری میں سعید علی اور بینک ملازم بلال بھی شامل ہیں۔ مزید کارندے دانش، گل رحمان اور بشیر زیدا سمیت گرفتار نہیں ہوئے ہیں۔

مزید تحقیقات

ان کا کہنا تھا کہ ملزم جاوید نے ایئر پورٹ کے اندر سے چائنیز کے باہر نکلنے کی فون پر اطلاع دی۔ حملہ آور سے ملزم جاوید رابطے میں تھا۔ حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ سائٹ ایریا والے واقعے پر تفتیش جاری ہے۔ دہشت گردوں نے تلاشی سے بچنے کے لیے خاتون کو گاڑی میں بٹھایا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...