ازبکستان میں “تاشقند اردو” کے نام سے میڈیا پلیٹ فارم بنانے کا اعلان کردیا گیا

تاشقند اردو: نیا میڈیا پلیٹ فارم

تاشقند (بیورو رپورٹ) - ازبکستان میں "تاشقند اردو" کے نام سے ایک نیا میڈیا پلیٹ فارم قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے ازبکستان اور دنیا بھر کی خبریں اردو زبان میں نشر کی جائیں گی۔ اس کی قیادت ذبیح اللہ بلگن اور پریزیڈنٹ راشد محمود کر رہے ہیں، جنہوں نے تاشقند میں ازبک اردو کمیونٹی کے ساتھ مل کر اس کا باقاعدہ اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں نئے تعمیر شدہ قونصلر ہالز کا افتتاح کردیا گیا

مقصد اور ایجنڈا

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ "ہم اس میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر میں موجود 23 کروڑ اردو بولنے والوں تک ازبکستان اور پاکستان کا مثبت تعارف اور روشن چہرہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ ہم جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور انتہائی پیشہ ور ماہرین کی ٹیم کے ساتھ میدان صحافت میں اتر رہے ہیں۔ بہت جلد اس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پاکستانی صحافیوں کو ازبکستان اور ازبک صحافیوں کو پاکستان کے دورے کروائیں گے تاکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو قریب آنے کا موقع مل سکے۔"

یہ بھی پڑھیں: کن کیسز میں “واہ واہ” ہوتی ہے، ججوں کو کس نے “سیاسی” کر دیا؟ انصار عباسی نے اہم سوالات اٹھا دیئے

اردو کمیونٹی کا پلیٹ فارم

"تاشقند اردو" کے صدر راشد محمود نے کہا کہ "ازبکستان میں بہت کمی محسوس کی جارہی تھی کہ اردو کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے اور ازبکستان کی خبریں اردو زبان میں ترجمہ ہو کر دنیا بھر میں اردو بولنے والوں تک رسائی حاصل کریں۔"

تعاؤن کی یقین دہانی

اس موقع پر پروفیسر شرف مرزائیو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ازبکستان کے مقامی لوگ جو اردو بول اور سمجھ سکتے ہیں، کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔" پاکستان ایمبیسی کے اسسٹنٹ کونسلر عامر گورایئہ نے کہا کہ "پاکستان ایمبیسی ہر قسم کا تعاون کرے گی، یہ اقدام خوش آئند ہے۔" اس موقع پر پروفیسر بختیار، پروفیسر امیدہ، پروفیسر مغیرہ، پروفیسر ناظمہ، پروفیسر نجیدہ سمیت صحافتی برادری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...