وزیر تعلیم سے برٹش کونسل کے سی ای او کی ملاقات، سکول و ہائیر ایجوکیشن میں مختلف شعبوں میں معاونت پر تفصیلی مشاورت
وزیر تعلیم کی برٹش کونسل کے سی ای او سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے برٹش کونسل کے سی ای او سکاٹ میکڈونلڈ اور کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیپمسن نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے فلیٹ سے 3 خواتین کی لاشیں ملنے کا معاملہ، متاثرہ فیملی پر ڈیڑھ کروڑ روپے کا قرض ہونے کا انکشاف
تعلیمی منصوبوں پر بات چیت
ملاقات میں برٹش کونسل کے تعاون سے جاری تعلیمی منصوبوں کا دائرہ کار بڑھانے کے علاوہ مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ سکول و ہائیر ایجوکیشن میں مختلف شعبوں میں معاونت پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی اور ضلعی سرحدوں پر گندم اور آٹا کی نقل وحمل پر پابندی ختم، کسان کا نقصان نہیں ہونے دوں گی: وزیراعلیٰ مریم نواز
مشترکہ اقدامات کا جائزہ
وزیر تعلیم اور برٹش کونسل کے وفد کے درمیان ملاقات کے دوران پنجاب کے 7 ڈسٹرکٹ میں آؤٹ آف سکول چلڈرن اور گرلز ایجوکیشن کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر اعظم
برٹش کونسل کی معاونت کی تعریف
اس موقع پر وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ برٹش کونسل نے بیشتر تعلیمی منصوبوں میں پنجاب حکومت کی معاونت کی ہے۔ برٹش کونسل کے تعاون سے پنجاب کو سو فیصد خواندہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
شکریہ اور تعاون کی تجدید
رانا سکندر حیات نے مختلف تعلیمی پراجیکٹس میں اشتراک و معاونت کے حوالے سے برٹش کونسل کا شکریہ بھی ادا کیا۔








