پاکستانی فین کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے کے سوال پر سوریا کمار یادیو نے بے بسی کا اظہار کردیا

سوریا کمار یادیو کا پاکستانی فین کے سوال پر ردعمل

بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا پاکستانی فین کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارت نے آئندہ برس فروری میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پاکستانی حکومت بھارت کے نہ آنے پر اس سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم کی ممکنہ منظوری کیلئے سینیٹ کا اجلاس

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے مائنس انڈیا فارمولے پر غور شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر قوم کو مبارکباد

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو

ایسے میں ایک پاکستانی فین نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو (جو ان دنوں جنوبی افریقا میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیل رہے ہیں) سے چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی وجہ پوچھ لی۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں سوریا کمار یادیو ساتھی کرکٹر رنکو سنگھ کے ہمراہ بظاہر ایک گیمنگ زون میں کھڑے نظر آرہے ہیں۔

فین کا سوال اور کپتان کا جواب

بھارتی کرکٹرز کو دیکھ کر وہاں موجود فینز اکھٹا ہوگئے۔ ایسے میں ایک پاکستانی فین نے سوریا کمار یادیو سے سوال کیا کہ آپ چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں آ رہے؟ جس پر بھارتی کپتان نے جواب دیا کہ 'یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے'۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...