جب بچہ اپنے آپ پر بھروسہ اور خوداعتماد نہیں ہوتا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنے کا موقع بھی نہیں ملتا کیونکہ والدین اس کے مسائل خود حل کرتے ہیں

مصنف کی معلومات

مصنف: ڈاکٹر وائن ڈبلیو ڈائر
ترجمہ: ریاض محمود انجم
قسط: 45

یہ بھی پڑھیں: نشئیوں کے ساتھ رکھا گیا، کہا گیا آپ افغانی ہیں،جیل سے رہا ایم پی اے انورزیب کا انکشاف

بچوں کی انحصاری کی صورتحال

ذیل میں ایک اور صورتحال درج ہے جہاں ایک بچے کو دوسرے افراد پر زیادہ سے زیادہ انحصار اور دوسروں کی خوشنودی و رضامندی کے حصول کا درس دیا جاتا ہے:

کپڑے کی انتخاب میں والدین کا اثر

”تم جو کچھ چاہو، پہن سکتے ہو!“
”امی جان آپ کو یہ لباس کس طرح پسند ہو گا؟“
”نہیں پیارے بیٹے! یہ قمیص اور نیکر اکٹھی نہیں پہنی جا سکتیں۔ واپس جاؤ اور نیکر کے بجائے پتلون پہن کر آؤ جو قمیص کے ساتھ اچھا لگے۔“
پھر ایک ہفتے بعد:
”امی جان! مجھے کیا پہننا چاہیے؟“
”میں نے تمہیں پہلے بھی کہا تھا جو کچھ تمہیں پسند ہے، پہن لو، تم ہمیشہ مجھ سے کیوں پوچھتے ہو؟“

دکان پر بچہ کا سوال

کریانے کی ایک دکان پر دکاندار بچے سے پوچھتا ہے: ”کیا تمہیں ٹافی چاہیے؟“ اس پر بچہ اپنی ماں کی طرف دیکھتا ہے اور کہتا ہے: ”کیا میں ایک ٹافی لے لوں؟“ اس بچے کو ابتداء سے ہی یہ سکھایا اور پڑھایا گیا ہے کہ وہ اپنی ہر ضرورت اور خواہش کے لیے اپنے والدین سے اجازت لے۔ کھیلنے، کھانے، پینے، سونے، دوست بنانے، سوچنے کے بارے انہیں اپنے والدین سے پوچھنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

والدین کا رویہ اور بچے کی خوداعتمادی

اس روئیے کی بنیاد اس بنیادی مفروضے پر ہے کہ بچے اپنے والدین کی ملکیت ہیں۔ بچوں کو اپنا آزادانہ انداز فکر اپنانے، انہیں اپنے مسائل خود حل کرنے اور انہیں اپنے اندر خوداعتمادی پیدا کرنے کے بجائے والدین بچوں کو اپنی ملکیت سمجھتے ہیں۔

خلیل جبران کا نقطہ نظر

خلیل جبران نہایت ہی فصیح و بلیغ انداز میں اپنی نظم ”پیغمبر“ میں ان بچوں کے متعلق ذکر کرتا ہے جنہیں والدین اپنی ملکیت تصور کرتے ہیں:
تمہارے بچے
تمہارے نہیں ہیں
وہ زندگی کے بیٹے بیٹیاں ہیں
وہ تمہارے ذریعے وجود میں آئے
لیکن
وہ تمہاری طرف سے اس دنیا میں نہیں آئے
حالانکہ وہ تمہارے ساتھ رہتے ہیں
لیکن تم ان کے مالک نہیں ہو!

یہ بھی پڑھیں: دبئی سپورٹس کونسل میں عرب کلاسک دبئی-2024 بیس بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب

محتاج بچے کی صورت حال

معاشرے میں اس قسم کے رویے اور طرزعمل کا نتیجہ ایک ”محتاج“ بچے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ والدہ گھر میں ایک ثالث کی حیثیت اختیار کر لیتی ہے جو لڑائی کا آغاز بھی کراتی ہے اور اختتام بھی کراتی ہے۔ یہ بچہ اس وقت چیخنے چلانے لگتا ہے جب اس کا بڑا بھائی اسے مارتا پیٹتا ہے۔ یہ والدین ہی ہیں جن کے ہاتھ میں بچے کا انداز فکر، جذبات اور احساسات ہوتے ہیں۔

خود اعتمادی کی کمی

جب بچہ اپنے آپ پر بھروسا اور یقین نہیں کرتا اور خود اعتمادی بھی نہیں ہوتا تو پھر اسے اپنی مشکلات کا سامنا کرنے کا بھی موقع بھی نہیں ملتا۔ کیونکہ والدین اس کے مسائل و مشکلات خود حل کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی حل کریں گے۔ لہذا بچے اپنے معاملات کے بارے میں اپنے فیصلے کرنے کے بجائے والدین پر بھروسا اور انحصار کرتے ہیں۔
(جاری ہے)

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...