محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، گرفتاری کی صورت میں فوٹیج بن جاتی: فیصل کریم کنڈی
ملک بھر میں موسم کی صورتحال
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول دبئی میں اے لیول گریجویشن تقریب کا انعقاد
خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صورتحال
ادھر خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ اسموگ/ دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ بتدریج ترقی کے بعد ٹاپ 100 پاسپورٹس میں شامل ہوگیا
پنجاب کے اضلاع میں موسمی پیشگوئی
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم لاہور، قصور، اوکاڑہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، نارووال، اٹک، جہلم، چکوال، منگلہ، گجرات، گوجرانوالہ، سرگودھا، شیخوپورہ، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان، لیہ، بھکر، خانیوال، خانپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور گرد و نواح میں صبح و شام کے اوقات میں اسموگ چھائے رہنے جبکہ صبح و رات کے اوقات میں شدید دُھند پڑنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹواریوں کی آسامیوں پر غیر متعلقہ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے ملاقات کی ہدایت
سندھ اور خیبرپختونخوا میں موسم کی صورتحال
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم سکھر، لاڑکانہ، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں موسم سرد رہے گا، تاہم پشاور، نوشہرہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں صبح و رات کے اوقات میں سموگ/ دُھند پڑنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کی صورتحال
کشمیر میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔