سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دیئے جانے کی تیاری

سابق چیف جسٹس کی ممکنہ نامزدگی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بڑا آئینی عہدہ دینے کی تیاری کی جانے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کم سن بچیوں کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور اہل علاقہ نے دھر لیا
چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے ریٹائر ہونے میں صرف ڈھائی ماہ باقی رہ گئے ہیں جس کے لیے اب وفاقی حکومت آئندہ الیکشن کمیشن کا نیا سربراہ منتخب کرنے کی جوڑ توڑ میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان بحریہ نے لڑاکا جہاز بھی پانیوں میں اتار دیے؟ بڑا دعویٰ
ممکنہ ناموں کی فہرست
رپورٹ کے مطابق فہرست میں کچھ ممکنہ ناموں میں ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور دیگر سابق ججز کے نام بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ خضدار کے حوالے سے ہم جو کہہ رہے ہیں، اُس کا ثبوت دیں گے، خواجہ آصف
قاضی فائز عیسیٰ کی نامزدگی کے امکانات
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹائرڈ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف الیکشن کمشنر کا آئندہ سربراہ بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خاتمے کا مشن قومی اور اجتماعی عزم کیساتھ آگے بڑھایا جائے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
چیف الیکشن کمشنر کی عہدے سے سبکدوشی
خیال رہے موجودہ چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان آئندہ برس جنوری کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
قاضی فائز عیسیٰ کا ریٹائرمنٹ
واضح رہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گزشتہ ماہ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوئے۔