آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست، خطرناک سموگ خلا سے بھی نظر آنے لگی

فضائی آلودگی کی صورتحال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زہریلے دھوئیں کی وجہ سے فضاؤں میں دھندلا پن محسوس ہونے لگا، جس نے سانس لینا بھی محال بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفری پابندیاں: پی آئی اے اور ایوی ایشن اتھارٹی کو 450 ارب روپے سے زائد کا نقصان
لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس
دنیا کے سب سے آلودہ شہروں میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے، یہاں سموگ کی مجموعی شرح 968 تک جا پہنچی ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس درج ذیل ہے:
- ڈی ایچ اے: 1236
- جوہر ٹاؤن: 991
- سید مراتب علی روڈ: 1256
- غازی روڈ انٹرچینج: 904
- ملتان: 800
- پشاور: 258
- فیصل آباد: 252
- اسلام آباد: 253
یہ بھی پڑھیں: سنئیر اینکر پرسن آفتاب اقبال دبئی میں گرفتاری کی اطلاعات
بیماریوں میں اضافہ
سموگ کے باعث لوگوں میں خشک کھانسی، سانس میں دشواری، بچوں میں نمونیا اور چیسٹ انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک ہفتے کے اندر لاہور کے 5 بڑے سرکاری ہسپتالوں میں 35 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 9 فیصد لوگوں نے میری سوچ سے اختلاف کیا، ڈاکٹر ذاکر نائیک
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 نومبر سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، اور ہلکے بادل آنے کی صورت میں مصنوعی بارش کرائی جائے گی۔
بین الاقوامی توجہ
دوسری جانب، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سموگ کی شدت اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ یہ خلا سے بھی نظر آنے لگی ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی سیٹلائٹ تصاویر میں حالیہ ویک اینڈ پر لاہور اور ملتان میں اتنی گہری سموگ دیکھی گئی کہ سڑکیں اور عمارتیں اُس کی لپیٹ میں آگئیں، اور تصاویر میں صرف دھند ہی نمایاں ہے۔