چیمپئنز ٹرافی، بھارت کے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا

بھارتی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان آنے سے انکار نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید افراد کی نماز جنازہ ، آرمی چیف کی شرکت

پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل کی مخالفت

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی سی سی اصرار کررہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیمپیئینز ٹرافی کیلئے ہائبرڈ ماڈل اپنائے تاہم بورڈ نے صاف انکار کردیا ہے جبکہ اب تک یو اے ای میں میچز کرانے کیلیے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ جمعے کی شب دفتری اوقات کے بعد پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہوئی جس میں بھارتی خط کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ حکومت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی کیلئے مکمل انخلا کی شرط، حماس کا وفد مذاکرات کیلئے قاہرہ پہنچ گیا

پی سی بی کا سخت موقف

پی سی بی نے حکومت صورتحال سے آگاہ کردیا جہاں سے جواب ملا کہ اس بار سخت موقف اپنائیں یہ ملکی عزت کا سوال ہے، جب تمام ٹیمیں یہاں آ رہی ہیں تو بغیر کسی وجہ کے کیسے بھارت انکار کرسکتا ہے۔ اب پاکستان 24 سے 48 گھنٹوں میں آئی سی سی کو ایک خط بھیج رہا ہے جس میں اسے مستقبل میں بھارت سے نہ کھیلنے کے حکومتی موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ اجازت نہ ملنے سے کیا مسائل ہو سکتے ہیں یہ بھی درج ہوگا۔

مستقبل کے خطرات

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کو حکومت سے ہدایت ملی ہے کہ وہ بھارتی فیصلے کی وجوہات تحریری طور پر حاصل کرے، قانونی چارہ جوئی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔ مستقبل میں ایسے ٹورنامنٹس جن میں بھارت شریک ہو پاکستانی ٹیم شرکت سے انکار کر سکتی ہے، ایونٹ کا شیڈول گزشتہ روز جاری ہونا تھا مگر نہ ہوسکا، اب ہر گزرتے دن کے ساتھ آئی سی سی کو نشریاتی حقوق کے حوالے سے نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...