دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، پی سی بی نے بھارت کے آنے سے انکار پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا
پی سی بی کا خط آئی سی سی کو
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے پاکستان آنے سے انکار پر حکومتی ہدایت کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھیلتا پنجاب گیمز کے دلچسپ مقابلے جاری
پاکستانی حکومت کا سخت موقف
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت موقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا۔ خط میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی دریافت کی گئیں۔
خط میں اٹھائے گئے سوالات
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے؟ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کر سکتا ہے، اور بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔