استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی ،ایک میت نکال لی گئی، 22کی تلاش جاری
حادثہ کی تفصیلات
گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن) استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی کوسٹر دریا میں گر گئی۔ ایک شخص کی میت نکال لی گئی جبکہ دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ،ترکیہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور پائیدار ثقافتی روابط پر مبنی ہیں: وزیر خزانہ پنجاب
ریسکیو آپریشن
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق، استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں سے بھری کوسٹر تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، کوسٹر میں 23 کے قریب مسافر سوار تھے۔ ایک زخمی اور ایک شخص کی میت نکالی گئی ہے۔ ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ کا کہنا ہے کہ بس میں سوار 22 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
حکومت کا ردعمل
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار کوسٹر میں دلہن بھی سوار تھی جس کو زخمی حالت میں ریسکیو کیا گیا ہے۔ کوسٹر حادثے میں پنجاب کے علاقے چکوال سے تعلق رکھنے والے تین باراتی بھی سوار تھے۔