تعلیمی اداروں کی بندش مجبوری، عوام بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں: وزیر تعلیم

سموگ کے بڑھتے اثرات

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سموگ کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر تمام اضلاع میں سکولز بند کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے مسلسل موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی ہدایت پر سپریم کورٹ کا ججز روسٹر جاری

تعلیمی نقصان کی اہمیت

وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے، مگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھا رہے ہیں۔ بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کیلئے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ انسداد سموگ کیلئے عوام بھی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑیوں کی فٹنس یقینی بنائیں۔ سموگ کے اثرات میں کمی لانے اور بچوں اور عوام کی سیفٹی کیلئے حکومت اپنے تئیں اقدامات کر رہی ہے۔ عوام بھی حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور جو اپنے طور پر کیا جا سکتا ہے، کم از کم وہ ضرور کریں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

آن لائن تدریس کی متبادل سٹریٹیجی

وزیر تعلیم نے کہا کہ آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل سٹریٹیجی پر کام کیا جا رہا ہے۔ جلد اس حوالے سے بھی مناسب لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ تمام سرکاری اور نجی سکولز 17 نومبر تک بند رکھے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...